بھٹکل:12/ڈسمبر (ایس او نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نواس منصوبے اور مستفدین کو منتخب کرنے کے لئے محکمہ رہائش کی طرف سے نفاذ کئے جانے والے رہائشی اسکیوموں کے بہتر نفاذ کے سلسلے میں بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کی سطح پر بیداری کمیٹی کو تشکیل دیتے ہوئے نئے ممبران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
ضلع پنچایت ممبر البرٹ دیکوستھا بھٹکل ، ہوناور تعلقہ پنچایت ممبر الاس ایشور نائک، تروینی گنپو ہلیرکومبارکیری منکی، راما سونوگونڈ بھٹکل، شاہین خلیل شیخ منکی، گنپتی نارائن نائک بھٹکل ، مہیش ہیگڈے ہوناور کو ممبران کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔ ممبران کی نامزدگی پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک ، کانگریس کے تمام کارکنان اور لیڈران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔